حافظ آباد:زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ  5بچے صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے علاقہ قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ پانچوں بچے صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ایسٹر کے موقعہ پر اس افسوناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تین مسیحی بچوں اور پانچ متاثرہ بچوں کے لیے  مقامی چرچز اور گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مسیحی برادری کے افراد نے زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ بچوں کے بروقت اور بہتر  علاج معالجہ کروانے پر حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا شکریہ بھی ادا کیا انکا کہنا تھا کہ بچوں کی جان بچانے اور انکے بہتر سے بہتر علاج معالجہ کے لیے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڈ نے جو کوششیں کیں قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن