راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)صوبہ پنجاب میں رواں سیزن کپاس کی کاشت کا ہدف 35 لاکھ ایکڑ مقرر کر دیا گیا ہے۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی صورتحال کے سلسلہ میں منعقدہ اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لئے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔فیلڈ فارمیشنز کو 15 مئی تک سو فیصد ہدف کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ بروقت اور خصوصی مہم کے نتیجہ میں کل ہدف کا 28 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔