سرباز خان نے دنیا کی بلند چوٹی بغیر آکسیجن سر کر لی‘ پہلے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد(نیٹ نیوز، سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا (8586 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 پہاڑی چوٹیوں کو آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ سرباز خان گزشتہ سال اکتوبر میں دنیا کے 8000 میٹر سے بلند تمام 14 پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن چکے ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے کہا سرباز خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔سرباز کا مشن ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ وہ دنیا کے بلند ترین مقامات پر پاکستان کی نمائندگی کریں اور اگلی نسل کے کوہ پیماؤں کو اسی جذبے اور استقامت کے ساتھ اپنے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دیں۔35 سالہ سرباز کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے علی آباد سے ہے اور انہوں نے 2016 میں اپنے کوہ پیمائی کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن