گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بااثر افراد نے پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے کا چہرہ ابلتے ہوئے آئل کے کڑاہے میں ڈبو دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ نزد فتومنڈ چوک میںواقع تکہ شاپ پرپراپرٹی ڈیلر محمد عمران اوراسکا بیٹا ابوبکر موجود تھے اس دوران عثمان،ذیشان اور ایک نامعلوم مسلح شخص آئے، دکان میں توڑ پھوڑ شروع کردی،ملزماوںکو ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو انہوں نے دونوں باپ بیٹے کو تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کیساتھ پراپرٹی ڈیلر کے بیٹے ابوبکر کا چہرہ اور بازو چکن فرائی کرنیوالے ابلتے ہوئے آئل کے کڑاہے میں ڈبو دیا جس کے باعث نوجوان بری طرح جھلس گیا‘ متاثرہ نوجوان کو لاہور ریفر کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔