ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 59/GD میں دوہرے قتل کی واردات ہوئی۔ طاہرہ بی بی نے خاوند کی وفات کے بعد اپنے جیٹھ فاروق کے ساتھ شادی کر لی تھی جس پر لڑکی کی ماں اور بھائیوں کو اس کا رنج تھا۔ گزشتہ روز طاہرہ بی بی اپنے والدین کو ملنے گئی اس کا خاوند فاروق لینے گیا تو طاہرہ بی بی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر واپس جانے لگی تو اس کے بھائیوں نوید اور شکیل نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر ہی جبکہ فاروق ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بہادر شاہ پولیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا۔