ملتان:این اے148ضمنی الیکشن ،پولنگ جاری

ملتان میں این اے148میں ضمنی الیکشن کےلئےپولنگ کاعمل جاری ہے۔تفصیلات کےمطابق این اے148میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ تا شام پانچ بجےتک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔4لاکھ، 44ہزار ، 231 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،ضمنی الیکشن کے لئے 275 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ،این اے 148 کے 69 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان گشت پر مامور رہیں گے ۔حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز کی انٹری پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں ،پولیس کے 3800 اہلکار و افسران ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دےرہےہیں۔    

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...