علاقہ ونہار کا گائوں موضع کھرلی اکیسویں صدی میں بھی بجلی سے محروم 

بوچھال کلاںـ(نامہ نگار)علاقہ ونہار کا گائوں کھرلی جو اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں بھی بجلی سے محروم ہے حالانکہ گائوں کے تمام چوراہوں پر بجلی کے پو ل ورکنگ حالات میں کام کر رہے ہیں اس گائوں کی واٹرسپلائی سکیم اور چند گھر بھی بجلی استعمال کر رہے ہیں  موجؑ کھرلی کے 1300گھروں کو بجلی سے محروم رکھا گیا ہے موضع کھرلی کے عوام نے سراپا احتجاج بنتے ہوئے کہا کہ اسے واپڈا کی غفلت کہیں یا کچھ اور  تقریبا دو سال گزرنے کے باوجود موضع کھرلی کے گھروں میں میٹر نصب نہ ہو سکے گائوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ملک تنویر اسلم کے کہنے پر انہوں نے موجودہ ایم این اے سردار غلام عباس کو ووٹ دئیے تھے تاکہ ہمارے گائوں میں بجلی آ سکے ایم این اے سردار غلام عباس نے ہمارے گائوں کا وزٹ تک نہیں کیا اور  نہ ہی ہمارے مسائل سنے انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک سمجھ سے باہر ہے عوام کے مطابق وہ جلد اس کا رد عمل دیں گے  ۔

ای پیپر دی نیشن