دیوانی مقدمات سے متعلق قانون سازی سے بہتری آئیگی‘ بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے ووقت) وفاقی وزیربرائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پر آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کریں گے،وزیراعظم نے بھی، یوانی فوجداری قوانین میں جلد ترامیم کی ہدایت کی ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ عوام دوست قوانین کو ہمارے ساتھ مل کر منظور کرائیں، وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کا عندیہ دے دیا۔ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ وزیراعظم کی آرڈیننس والی بات نہیں سمجھے، اگر اپوزیشن نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دیا تو عوام دوست قوانین کو آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کریں گے۔ یہ اپوزیشن کا امتحان ہے، وہ عوامی مفاد سے متعلق ہونے والی قانون سازی کے لیئے کتنی سنجیدہ ہے ، یہ اپوزیشن کا کام صرف باتوں کی حد تک نہیں بلکہ عملی اقدام ہوگا اور اپوزیشن والے اگر ایسا نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعہ عوام کو دکھائیں گے کہ ان کے لیے کتنے اچھے قوانین ہیں، دیوانی مقدمات سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن نے ساتھ دیا تو بہتری آئے گی، وزیراعظم عمران خان نے بھی جلد سے جلد قوانین میں ترامیم کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن