ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے پیداواری اخراجات کم کئے جائیں: شیخ شکیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے معروف صنعتکاروں اور کاروباری رہنماؤں سابق صدر چیمبر شیخ شکیل،شیخ عاصم اشفاق،ابوبکر صدیق بٹ،وقار بٹ اور چوہدری آصف جٹ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اور خاطر خواہ کمی کی جائے تاکہ صنعتی شعبے کو درپیش سنگین بحران کا خاتمہ کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں انرجی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صنعتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔جس کے باعث پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن