گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد نوید احمد کا تحصیل وزیر آبادگکھڑ سبزی منڈی، پارکوں کی خوبصورتی/تزین وآرائش، جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے، پیٹرول پمپس پیمانوں)کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے گکھڑ سبزی و پھل منڈی کا دورہ کرتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کے نرخ نامے، صفائی ستھرائی، تجاوزات کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کو تجاوزات کے خاتمے، پھڑیہ شاپس پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرانے کے احکامات جاری کئے،تجاوزات کے حوالے سے انہوں نے ہدایت کی سبزی منڈی میں آمدورفت آسان بنانے کیلئے پھڑیہ شاپس کو منظم بنایا جائے۔