اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے اپنی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے لئے 10 سالہ فکسڈ ٹیکس رجیم دی جائے،حکومت کو ایس آئی ایف سی کے اقدامات کا فائدہ اٹھانا چاہیے،سجاد مصطفی سید نے کہا کہفکسڈ ٹیکس رجیم 2025 تا 2035 نافذ کی جائے فکسڈ ٹیکس نظام میں سے رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں پر صرف 0.25 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہو: اس وقت اید ڈی آئی پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی جانب راغب ہو رہی ہے،آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس لاگو کیا جائے:ریموٹ ورکرز پر زیادہ سے زیادہ صرف 1 فیصد انکم ٹیکس ہے اور آئی ٹی کمپنی ملازمین پر 35 فیصد تک انکم ٹیکس لاگو ہے،آئی ٹی انڈسٹری کے فارن کرنسی ریوینیو کی نقل و حرکت میں آسانیاں پیدا کی جائیں،اس طرح زیادہ فارن کرنسی پاکستان آئے گی۔