پاکستان میں غیر متعدی بیماریاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں، عبدالخبیر آزاد 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے پاکستان میں غیر متعدی بیماریاں خطرناک حد تک بڑھ رہی ہیں، اس بیماری کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، علمائے کرام معاشرے کا بہت موثر طبقہ ہیں اور وہ اسکو کنٹرول کرنے کے لیے الٹرا پروسیس شدہ کھانے اور  میٹھے مشروبات کے استعمال کو کم کرنے کے لیے معاشرے کو تعلیم دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ان خیالات اک اظہار انہوں نے پناہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن