صنعا (نیٹ نیوز) اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر شدید بمباری کی ہے، صنعا سے عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے صلیف بندرگاہ میں تیل کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق بمباری کی نگرانی اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے کی۔ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا ہے حوثیوں نے مزاحمت کی کوشش کی تو تمام بندر گاہوں کو تباہ کر دیا جائیگا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے بندر گاہ الحدیدہ پر بمباری کر کے حوثی اکثریتی باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ حوثی اکثریتی جماعت انصار اللّٰہ کے سربراہ عبدالملک کو ڈھونڈ کر نشانہ بنایا جائیگا۔