لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یوم تشکر کے موقع پر ملی نغموں کے پروقار پروگرام کا انعقاد ہوا۔فنکاروں و گلوکاروں نے پاک فوج کواپنے فن کے ذریعے سلا م پیش کیا۔تقریب میں زندہ دلان ِ لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی افواج کے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی تاریخ میں نہایت اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،مسلح افواج کی جدوجہد کی بدولت ہماری ملک کا سر فخر سے بلند ہوا،ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔افواج پاکستان کے شہداء ، غازیوں اور پاکستانی قوم کے بے مثال شجاعت کو سلام تعظیم پیش کرتے ہیں۔