پیسوں کی خاطر پی ایس ایل چھوڑنے والے سری لنکن کرکٹر اپنی کٹ بھول گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈین پریمئیر لیگ میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے نامور کرکٹرز نے سکیورٹی کی وجہ سے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔پی ایس ایل چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس اپنا کِٹ بیگ پی ایس ایل میں ہی بھول گئے تھے، جو انہیں بھارت پہنچ کر یادآیا۔پاکستان میں موجود ایک مقامی سری لنکن نے کرکٹر کا بیگ کولمبو پہنچایا جس پر کوشل مینڈس نے انکی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن