لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونیوالے بیٹر بن گئے۔30 سالہ بابر اعظم کراچی کنگز کیخلاف 94 رنز پر رن آئوٹ ہوئے اور ان کی ٹیم میچ نہ جیت سکی۔ یہ بابر اعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں تیسرا موقع تھا جب وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، اس فہرست میں فخر زمان، بین ڈنک، ول سیمڈ اور شین واٹسن 2،2 مرتبہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر دوسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں نائنٹیز میں آئوٹ ہونے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں ، اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 2022ء میں ملتان سلطانز کیخلاف 91 رنز سکور کرکے آئوٹ ہوئے تھے۔