مودی اور نیتن یاہو ایک سکے کے دو رخ ہیں: جاوید احمد قصوری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید احمد قصوری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنایا اور جارحیت کی جنگی جنون میں مبتلا مودی نے حملہ کیا،پاکستانی فوج نے 10مئی کو جواب دیااستقامت اور قوت سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،پاک فوج او رپوری قوم کو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،بھارت کا حملہ سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ فوج نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا،مودی اسلام دشمن ہندوتوا کا نشان بنا گیا ہے،پاکستان نے جواب سفارت کاری کے ذریعے دیااورتحمل کا مظاہرہ کیا،مودی اور نیتن یاہو ایک سکے کے دو رخ ہیںاسرائیل اور بھار ت نے مل کر پاکستان پر حملہ کیادونوں اسلام کے دشمن ہیں بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا سازش الٹی پڑ گئی جبکہ بھارت میڈیا نے جھوٹ کا پلندہ بنایا گیا اور یکطرفہ جھوٹ کے ریکارڈ قائم کیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر اسلامک سینٹر سیٹلائٹ ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن