قلعہ دیدار سنگھ،کامونکی،گکھڑ منڈی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)آپریشن بنیان مرصوص معرکہ’’ کے حق میں قلعہ دیدار سنگھ ، کامونکی اور گکھڑ منڈی میں تقریبات ریلیاں ،اور پرچم کشائی کر کے ‘‘یوم تشکر’’بھر پور انداز میں منایا گیا۔جس میں غیور عوام ،مختلف سیاسی پارٹیوں اور ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔دوران تقریبات مقررین نے حطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے رات کی تاریخی میں ملک پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا جس کاپاک فوج نے فجر کی نماز کے بعد منہ تؤڑ جواب دیا گیا۔ہماری مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دنیا کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں مْلکی سلامتی کے خلاف جو مذموم مقاصد رکھتی ہیں ان میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ پاکستانی پرچم نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ اْمت مسلمہ کا فخر اور وقار ہے جو کبھی سر نگوں نہیں ہو سکتا اسکی سر بْلندی کیلئے ہماری جانیں اور مال ہر وقت حاضر ہے۔