بھارتی کرکٹ بورڈ غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے دبائو ڈال رہا ہے : مچل جانسن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل جانسن کا انڈین پریمئیر لیگ سے متعلق بیان بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہ بھایا۔بھارتی کرکٹ بورڈ پر مچل جانسن نے الزام عائد کیا کہ بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں پر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اگر مجھے بھارت واپس جانے اور ٹورنامنٹ مکمل کرنے کا فیصلہ کرنا ہوتا تو میرا جواب ’’نہیں ’’ ہوتا کیونکہ جان سے زیادہ کچھ نہیں، کسی پر بھی اس کیلئے زورزبردستی نہیں کرنا چاہیے۔ اگر غیر ملکی کھلاڑی خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہے تو آئی پی ایل انتظامیہ کو لیگ کو آگے بڑھا کر دوسری ونڈو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انڈین پریمئیر لیگ کو مالی نقصان بہرحال برداشت کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن