پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار :سیکرٹری ایمر جنسی سروسز 

لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ معرکہ حق'' آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دشمن کی تعداد، وسائل اور سازشوں کے باوجود عظیم کامیابی عطا فرمائی۔صرف عسکری نہیں بلکہ روحانی اور نظریاتی میدان پر بھی ایک فیصلہ کن معرکہ تھا۔ پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنی۔تقریب میں ریسکیو افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی اور وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن