سٹاک مارکیٹ،ملاجلا رجحان،100انڈیکس300پوائنٹس کم

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھائو کے بعدملا جا رجحان رہا۔کے ایس ای 100انڈیکس300پوائنٹس کم ہو گیا اور مارکیٹ 1لاکھ20ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 44.30فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر  100انڈیکس 312پوائنٹس کم ہو کر 119,649 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس1 71پوائنٹس کی کمی سے 36ہزار601پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس74 ہزار240پوائنٹس گھٹ کر 74ہزار 209پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری اتار چڑھاو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب1 کروڑ45لاکھ 33ہزار409روپے کا اضافہ ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن