شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے چودھری منیر قمر واہگہ ،کاشف گیلانی ،ذوالفقار علی جپھی سمیت دیگر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا بھٹو شہید کا دور حکو مت آئین پاکستان کی تشکیل نو اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اہم اقدامات کا دور تھا جس نے پاکستان کی جمہوریت کو مستحکم کیا ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی ٹیکنالوجی اور شہید بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا شہید کی جو موت ہے وہ وقوم کی حیات ہے، ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور رہتی دنیا تک ہمیشہ تاریخ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔