غزہ کے شہریوں کی مشکلات ختم ہونی چاہئیں، جنگ بندی ہی یرغمالیوں کی رہائی کا راستہ: فرانسیسی صدر

پیرس+غزہ (این این آئی+ نیٹ نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی مشکلات ختم ہونی چاہییں اور صرف جنگ بندی ہی باقی اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا راستہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غزہ کی عام آبادی جس کرب سے گزر رہی ہے، اسے اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے تمام انسانی امدادی راستے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کے بعد بحریہ کے ایلیٹ کمانڈو یونٹ شایتیت 13 کے200  سے زیادہ سابق اور موجودہ ارکان نے بھی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکے نام دستخط شدہ خط میں تمام یرغمالیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ خواہ اس کے لیے فوجی کارروائیوں کو ہی روکنا پڑے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی اخبار نے گزشتہ روز یہ خط جاری کیا ہے۔ کمانڈوز یونٹ کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ ہم اسرائیلی بحریہ کے یونٹ شایتیت 13 کے موجودہ اور سابق جنگجو9 اپریل کو اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے جاری ہونے والے خط کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم یرغمالیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں، خواہ اس کے لئے لڑائی کو فوری طور پر روکنا پڑے۔

ای پیپر دی نیشن