نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کے ایران سے جوہری معاہدے کے عندیے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد کمی ہو گئی ہے۔ لندن میں برینٹ خام تیل 64 ڈالرز اور ڈبلیو ٹی آئی 62 ڈالرز کی سطح پر آ گیا۔ عالمی گیس کی قیمت معمولی کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 45 سینٹ فی ایم ا یم بی ٹی یو میں فروخت ہوا۔