قصور: گھر جانے سے انکار پر  بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) حویلی کوٹ فتح محمد میں روٹھی بیوی منا کر گھر لے جانے آنے والے شوہر نے بیوی کے انکار پر گولی مار کر بیوی کو قتل کر دیا۔ ملزم عرفان عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم تھا جس کی وجہ سے اس کی بیوی چوبیس سالہ نبیلہ بی بی اپنے سسرال رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ کی بجائے اپنے والدین کے گھر دو سال سے رہ رہی تھی۔ گزشتہ روز اس کا خاوند عرفان اسے  منا کر گھر لے جانے آیا تو بیوی نے انکار کردیا جس پر اس کے سر میں پسٹل سے گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔ عرفان موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ راجہ جنگ نے مقتولہ کی لاش  پوسٹ مارٹم کے لئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دی جبکہ کرائم سین ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن