لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے 37 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر مزید پروموشنز کیلئے فوری طور پر کورسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ سائبر کرائم اور پنجاب ٹورازم پولیس سمیت مزید نئے سپیشلائزڈ یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔