بڑاگھر (نامہ نگار) ماسٹر خلیل جو کہ موڑکھنڈ بنک سے 18 لاکھ روپے کی رقم لے کر آبائی گھر ڈھاری جٹاں کوٹ اکبر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں کوٹ امیر کے مقام پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اٹھارہ لاکھ روپے نقدی سے محروم کر دیا ایس ایچ تھانہ بڑاگھر نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا۔