سانگلا ہل(نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے سینئر ٹیچر محمد یٰسین توقیر کو گورنمنٹ ہائی سکول سانگلہ ہل میں ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا،نئے ہیڈ ماسٹرمحمد یٰسین توقیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سکول پہنچنے پرہائی سکولوں کے ہیڈز سید ظہور الحسن شاہ، چوہدری نعیم ورک، شوکت علی صادق ،میاں طاہر غفور، حافظ وحید احمد اور مبشر مختار نے انہیں تعیناتی پر مبارکباد اور گلدستے پیش کئے۔