ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو کا کیس، غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا: جسٹس علی ضیاء 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گنجا کر کے انکی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آج آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی غلطی ہے، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہو گی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے غیر قانونی کام برداشت نہیں کیا جائے گا، اب کسی شہری کی تذلیل کی گئی تو متعلقہ افسر کے پورٹ فولیو میں لکھا جائے اس نے کیا حرکت کی ہے، چھ ماہ پہلے آئی جی پنجاب کی انڈرٹیکنگ آئی تھی لیکن پھر وہی کام ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن