لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں کی حفاظت وحادثات کی روک تھام کے غیرمعیاری موٹرسائیکل رکشے اورلوڈررکشے بند کرنے کیلئے حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب میں موٹرسائیکل اورلوڈررکشہ پرپابندی کی سفارش کردی ہے،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل رکشوں پر عموماً6سے8 سواریاں بٹھائی جارہی ہیں۔ موٹرسائیکل مسافربردارولوڈر رکشوں کی تیاری میں حفاظتی انتظامات اورقوانین کو مدنظرنہیں رکھا جارہا۔موٹررکشوں کی تیاری میں غیرلائسنسی فرمزو مقامی ورکشاپس ایس اوپیزپر عملدرآمد نہیں کرتیں۔موٹر رکشوں کی تیاری ناقص میٹریل سے ہوتی ہے۔ توازن برقرار نہیں رہتا اور اکثربریک لگانے سے جان لیوا حادثات رونما ہورہے ہیں۔ڈرائیورز کی بڑی تعداد پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں اور نہ ہی ان کی رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔سی ٹی اولاہورکی سمری آئی جی پنجاب نے منظوری کے بعد حکومت کو بھجوا دی ہے۔