دی سمپسنز کارٹون کے تخلیق کار سٹیو پیپون انتقال کرگئے

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ٹیلی ویژن کی تاریخ کے سب سے مقبول اینیمیٹڈ سیریز ’’دی سمپسنز‘‘ کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف سٹیو پیپون 68 سال کی عمر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ سٹیو پیپون کی اہلیہ میری سٹیفنسن نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے دل کی بیماری ’کارڈیک ایمائیلوئیڈوسس‘ کا شکار تھے۔ پیپون نے اپنے کیریئر کا آغاز 1989ء میں ’’دی سمپسنز‘‘ سے کیا تھا، جو آج تک دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو 1991ء میں اس وقت بین الاقوامی پذیرائی ملی جب ان کی لکھی ہوئی قسط "Homer vs. Lisa and the 8th Commandment" نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اور قابل ذکر پہلو یہ تھا کہ ’’دی سمپسنز‘‘ میں پیش کی گئی کہانیوں نے کئی بار حقیقت کا روپ دھار لیا۔ 1993ء میں ایک وبائی بیماری کی پیش گوئی سے لے کر 2021ء میں خلائی سیاحت کی درست پیش گوئی تک، یہ سیریز ہمیشہ سے معاشرتی رجحانات کو بے نقاب کرتی رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن