ایل ڈی اے :نادہندگان املاک کیخلاف متحرک ،95 سربمہر  

لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کر کے 95 املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن، شادمان، شاہ جمال،نیو مسلم ٹاؤن، یو بی ڈی مین کینال روڈ، سبزہ زار میں کارروائیاں کیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک،بیکری،گراسری سٹور، ریستوران، فوڈ پوائنٹ، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور کے عملے نے مین فیروز پور روڈ، آہلو روڈ اور الجنت روڈ پر واقع 14غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن کیخلاف کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گرینڈ ایونیو، سن سٹی، نیو آبادی کاہنہ اور ریحان گارڈن سمیت دیگر میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے شہزاد گارڈن ولاز، باؤ منیر ٹاؤن، احمد سٹی اور الجنت ہومز کیخلاف کارروائی کی۔ نیو آبادی شہزادہ ویلیج، نئی آبادی آہلو جھگیاں، رضوان گارڈن، ملکاں و الی حویلی، وسیم کالونی، گرین ویلی کیخلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن