نوشہرہ ورکاں:پی ایف یو جے کے  زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص  کی کامیابی پر کیک کاٹا گیا

 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بھارت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر کیک کاٹا گیا تقریب کی صدارت رانا عبدالستار انیس نے کی جس میں پاک آرمی کے ریٹائرڈ سید اقبال حسین بخاری نے خصوصی شرکت کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے 1971 کی جنگ میں ملتان سیکڑ 1972 میں لیپا وادی اور 1995 میں بوسنیا کے محاذوں پر جنگیں لڑی ہے اور نو میڈل حاصل کئے ہیں محاذ جنگ پر جن حالات کا سامنا ایک فوجی کو کرنا ہڑتا ہے اگر آپ کو معلوم ہو جائے تو آپ ہر فوجی کو سیلوٹ کریں انہوں نے کہا کہ جنگ جیتنے کے لئے تین چیزیں حب الوطنی سے شرشار جذبہ شوق شہادت، عوام کا اعتماد اور تدبرانہ جرات مندانہ اور بہادر قیادت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن