شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) محلہ آرائیانوالہ جلال دین سڑیٹ میں میٹرک کی طالبہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 17سالہ طالبہ فروا اپنی بہن کے ساتھ گاؤں سے شہر شیخوپورہ میں آئی ہوئی تھی جس نے گھر میں پڑے پستول میں سے میگزین نکال کرسر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنانے کے سٹائل میں پستول کاٹریگر دبایا تو چیمبر میں پھنسی گولی چلتے ہی سر کے آرپار ہوگئی ۔ متوفیہ گورنمنٹ گرلز سکول نمبر2کی طالبہ تھی۔