کوٹری ،پسند کی شادی پر میاں بیوی2 بچوں سمیت قتل

کوٹری(نامہ نگار)کوٹری میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا۔میاں بیوی اور دو بچوں کو بیدردی سے قتل کردیا گیا۔5ماہ قبل بھی مقتولہ پر جان لیوا حملہ ہوا تھا جس میں معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔ خدا کی بستی میں مکان کا تالہ توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تو عمران خان جمالی اسکی بیوی عالیہ اور دو بچوں کی نعشیں انتہائی بری حالت میں ملیں جنہیں تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا تھا۔ مقتولین کی تدفین کوٹری کے مقامی قبرستان میں ادا کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ پر گزشتہ سال ماہ نومبر میں اسکے بھائیوں نے گلشن شہباز کالونی گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے گولی کا نشانہ بنایا تھا جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی اور جامشورو تھانہ پر قاتلانہ حملہ اور اقدام قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں اپنے بھائیوں زاہد اور شاہد اور ایک نامعلوم افراد پر درج کرایا تھا۔مقدمہ میں مقتولہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے عمران سے پسند کی شادی کی ہے جس پر اسکے بھائی سخت ناراض ہیں۔

ای پیپر دی نیشن