مٹھیال (نامہ نگار ) تحصیل جنڈ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی عبد الرزاق مرحوم کے پوتے حافظ محمد زاہد کے صاحبزادے اور حافظ خالد محمود،شاکر عثمان اور محمد شرافت کے بھتیجے ضیاء الرحمن گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے انکی دعوت ولیمہ کی تقریب دومیل گاؤں میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب میں معروف کاروباری شخصیات لطیف گھی انڈسٹری کے اونر فراز مجید،شاہ تاج گھی انڈسٹری کے اونر شیخ عادل وحید، شیخ محمد وہاب، سابق ایم پی اے ملک جمشید الطاف،سابق امیدوار قومی اسمبلی سید عاطف شاہ گیلانی،معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سابق چیئرمین یوسی کھنڈا ملک غلام حسین آف چھجی مار،سابق تحصیل ناظم جنڈ سردار منظرامیرخان،صدر انجمن تاجران جنڈ ملک غلام شاہ،معروف کاروباری شخصیت عبدالحفیظ ملک ڈائریکٹر مانی فوڈز،سابق یوسی ناظم سردار ندیم خان اور معروف مذہبی کاروباری سیاسی شخصیات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی