لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے تمام ادارے خاموش تماشائی،کاغذی کارروائی تک محدود ہیں ‘اصلاح احوال ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پولیس ا س کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں پولیس افسران کی عدم توجہی کے باعث جرائم کی شرح بڑھ گئی۔ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔