اٹک، سماج دشمن عناصر کیخلاف مو ثر کاروائیاں، چرس ،پسٹل برآمد

اٹک (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تھانہ بسال پولیس نے منشیات فروش تنویر اقبال ولد جہانداد خان سکنہ جعفر فتح جنگ سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی،  تھانہ باہتر پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ملزم محمد آصف ولد اول خان سکنہ پنڈ بہادر فتح جنگ اور عامر شہزاد ولد امیر محمد سکنہ باہتر سے اسلحہ ناجائز 1/1 پسٹل اور 6 روند برآمد کیے جبکہ محمد ابراہیم ولد مشتاق ساکن بالڑہ فتح جنگ سے غیر قانونی 12 بور کاربین برآمد کرلیا، تھانہ اٹک خورد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عبداللہ ولد عبدالرزاق سکنہ باجوڑ ایجنسی حال پشاور سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ 2 روند برآمد کرلیے، اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن