پنڈی بھٹیاں: صحافیوں کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک سے ملاقات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پریس کلب انجمن صحافیاں کے صدر شیخ مبشر خالق قادری کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے حال ہی میںتعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔وفد میں میاں عرفان حیدر اعوان، غضنفر عباس سیال ، ناصر ضمیر اعوان شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے  شہری مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا  لاہور روڈ کی تعمیر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ روڈ کے فنڈز موجود نہ ہیں جیسے ہی فنڈز جاری ہونگے فوری طور پر روڈ کو تعمیر کیا جائے گا۔ سی او کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے کہ جو بھی ریڑھی بان یا رکشے والا لائوڈ سپیکر کا استعمال کرے گا اُس کے خلاف فوری کارروئی کی جائے۔ شہر کی ترقی کے لیے جو ممکن ہو سکا وہ میں اقدامات کروں گا  جس کے لیے مجھے آپ سب لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے میرے دروازے  عوام کے مسائل کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن