لاہور ہائی کورٹ کے 6ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس شعیب سعید، مس جسٹس عالیہ نیلم، مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ، مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن، مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر اور مسٹر جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد اکتالیس ہوگئی ہے۔ اب بھی عدالت عالیہ کی منظور شدہ 60آسامیوں میں سے19خالی ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، عدالتی اسٹیبلشمنٹ کے افسران، لاءافسران، بار کے نمائندوں، وکلاءاور حلف اٹھانے والے ججز کی فیملی کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن