24 بھارتی ایئرپورٹ اب بھی بند،444 پروازیں منسوخ

پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کے باوجود بھارتی ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہ ہو سکا، 24 بھارتی ایئرپورٹ اب بھی بند ہیں اور444 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق بعض ائیرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ،کاشان گڑھ، راجکوٹ اور ہیراسر ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ساتویں روز بھی معطل ہےامرتسر ائیر پورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستانی شہروں سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔کاندھلا، جام نگر اور کیشود سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، پور بند، راج کوٹ ائیرپورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی ہدایت پر 32 ایئرپورٹس کی بندش کا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن