کراچی (کامرس رپورٹر)پاک مسلم الائنس دیوان کے زیر اہتمام چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان کی قیادت میں آج ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام، نوجوان، بزرگ، یوتھ ونگ، مدر ونگ، پبلک ایڈ کمیٹی سمیت تمام شعبوں کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار تھا۔ریلی کے شرکا نے "پاک فوج زندہ باد"، "بھارت مردہ باد"، "بچو دیوان قدم بڑھا، ہم تمہارے ساتھ ہیں" کے فلک شگاف نعرے لگائے، فضا حب الوطنی کے نعروں سے گونجتی رہی اور بھارتی عزائم کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، یہ محض وارننگ ہے۔ اگر دشمن نے دوبارہ حماقت کی تو نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔