راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹر سے )ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو بھارت میں گھس کر مارا،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان، صدر،وزیراعظم،قومی سیاسی قیادت اورپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان کے ہاتھوں بھارت میں جو تباہی کی داستانیں لکھی گئی ہیں وہ مودی اور اس کے حواریوں کو کبھی نہیں بھولیں گی ،پوری قوم نے جس طرح متحد ہوکر پاک فوج کا ساتھ دیا اس سے پاکستان حقیقت میں بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوارثابت ہوا،ان خیالات کااظہارانہوں نے پیپلز کالونی سے اپنی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں نکالے جانیوالی اظہارتشکرریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا