افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بْلند کردیا ،چوہدری سرفراز افضل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بْلند کردیا آپریشن بنیان مرصْوص پیشہ وارانہ قابلیت ؛ہمت ؛سوچ اور بے مثال بہادری کی ایک زندہ و تابندہ مثال ہے جس میں پاک فوج کے شیروں ؛فضائیہ کے شاہینوں اور نیوی کے
 دلیروں نے زمین ؛فضاء  اور سمندروں میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی جب افواج پاکستان کے شیر دھاڑے تو دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپریشن بْنیان مرصْوص نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کی خاموشی اور نظرانداز کرنے کی پالیسی محض امن برقرار رکھنے کی حکمت عملی تھی مگر جب دشمن نے اپنی حدیں عبْور کیں تو پھر ہمارے شیر میدانوں میں دھاڑے اور شاہین فضاؤں میں بْلند ہوئے اور دشمن کو جنگ بندی پر مجبْور کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن