سنانواں(نمائندہ نوائے وقت) انکروچمنٹ کے خلاف بڑے زور و شور سے اپریشن کیا گیا تھا تعمیرات بھی گرائی گئی تھی اور دکانوں کے باہر رکھے ہوئے سامان کو اندر شفٹ کروا دیا تھا چھپر اور شیڈ وغیرہ اتار دیے گئے تھے مافیا نے تجاوزات دوبارہ قائم کرنا شروع کر دی قبضہ کر کے عوام کا جینا محال کر دیا عاشق حسین نور محمد فدا حسین غلام فرید منیر احمد طاہر علی امجد چودری محمد جاوید عمران رشید ودیگر لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن کو مستقل بنیادوں پر کیا جائے ۔