سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا‘ شہباز گل عادل راجہ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنے پر 7 افراد کیخلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایف آئی اے نے دونوں مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے۔ شہباز گل‘ عادل راجہ‘ وقار ملک‘ احمد نورانی اور شفیق الرحمنٰ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دوسرا مقدمہ رسول پور جٹاں کے تحسین الرحمنٰ کیخلاف درج کر لیا گیا۔ ملزم اپنے ایکس اکاؤنٹ سے اداروں کیخلاف توہین آمیز پوسٹیں کر رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن