اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں کے حوالے سے امور پرتفصیلی گفتگو کی گئی پیوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورسازگار ماحول موجود ہے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، برطانیہ کو ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوں گے ملاقات میں اعلی سطحی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیاچیئرمین سینیٹ نے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال کرنے کا معاملہ بھی برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ اٹھایاانہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش جلد ختم ہو جائے گی ۔