راجیو شکلا نے انڈین پریمئیر لیگ کے مستقبل سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ فراہم کردی

 نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے انڈین پریمئیر لیگ کے مستقبل سے متعلق اہم اَپ ڈیٹ فراہم کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب انڈین پریمئیر لیگ کو فوری طور پر محض ایک ہفتے کیلئے ملتوی کیا گیا ہے تاہم حکومت اور اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے، جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران رکوادیا گیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔بعدازاں اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ میٹنگ کے بعد آئی پی ایل منتظمین نے لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔راجیو شکلا نے کہا کہ آئی پی ایل 2025 کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق کوئی حتمی ٹائم لائن واضح نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن