عالمی دن پر نور تھیلیسیمیافائونڈیشن میں  خصوصی تقریب،شعور بیداری واک

لاہور (نیوز رپورٹر)ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے پر نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن لاہور سنٹر میں خصوصی تقریب اور شعور بیداری واک کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں فلم ڈائریکٹر سید نور‘پولیٹیکل اینالسٹ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ‘پی ٹی وی کے سینئر اینکرڈاکٹر محمود قریشی نے شرکت کی ۔معزز مہمانوں نے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے بچوں سے ملاقات کی اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہتھیلیسیمیا سے نمٹنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو ضروری ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرسجاد احمد چیمہ نے کہا نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن میں اس وقت تھیلیسیمیا، ہیموفیلیاو دیگر خون کی بیماریوں کا شکار 700 سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔انہوں نے کہا بروقت تشخیص اور علاج سے بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ڈاکٹر سائمہ منصور بگوی نے کہا ہمیں’’ہاتھ بڑھائیں… زندگی بچائیں‘‘ کا پیغام عام کرنا ہوگا۔ڈائریکٹرز نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن ڈاکٹر بشیر احمد اور عمیر احمد خان نے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسے خاموش قاتل سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو آگے آنا ہوگا۔تقریب کا اختتام آگاہی واک پر ہوا جس میں بچوں، والدین، طلبہ، اور مہمانوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن