شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل کرم سے اکھنڈ بھارت کا نقشہ دکھانے والوں کا منہ بند کر دیا گیا۔ جنرل عاصم منیر کی قیادت قوت ایمانی سے سرشار پاک فوج اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاکستانی قوم کو جنگ میں کامیابی نصیب ہوئی۔ پاکستان کو کمزور سمجھنے والوں کا غرور خاک میں مل گیا اور آج ہم پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی فوج کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔